این اے 157 ملتان؛ پی ٹی آئی کو اپسیٹ شکست، موسیٰ گیلانی کامیاب

این اے 157 ملتان میں زین قریشی کی خالی نشست پر موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 157 ملتان کے کل 264 پولنگ اسٹیشنز میں سے 259 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کی نشست جیت لی۔

پی پی کے علی موسیٰ گیلانی 1 لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب قرار جبکہ پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی 82 ہزار 142 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

خیال رہے کہ یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔

بول نیوز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ ہر خبر سے آگاہ رکھا، بول نیوز کے نمائندے صبح سے تمام حلقوں میں موجود رہے۔

بول نیوز کے رپورٹرز الیکشن کمیشن اور پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیتے رہے اور ہمیشہ کی طرح ناظرین کو ہر خبر سے آگاہ کرتے رہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل ’’بول نیوز‘‘ نے سب سے پہلے درست انتخابی نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 6 بجے سب سے پہلے انتخابی نتیجہ اپنے ناظرین تک پہنچایا۔

Best Car Accident Lawyer