اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں منشیات اسمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک بھر میں منشیات اسمگلروں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں کارروائی کے دوران ایم-8، بلیدا کراس کے قریب ٹرک سے 280 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ ٹرک اور منشیات تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف کی ناکہ بندی دیکھ کر ملزمان ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

دوسری جانب اے این ایف نے کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شان چورنگی کے قریب ٹرک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ہے۔

  ترجمان کے مطابق 106 کلو 800 گرام چرس ٹرک کے ٹائر میں چھپائی گئی تھی جو کہ منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ دورانِ کارروائی کوئٹہ کا رہائشی عبدالنافع نامی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer