ایم این اے شبیر قریشی کی قیادت میں وفد کی عمران خان سے ملاقات

کوٹ ادو ضلع کے نوٹیفکیشن پر ایم این اے شبیر قریشی کی قیادت میں وفد کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

شبیر قریشی نے کوٹ ادو کو تحصیل سے ضلع کا درجہ دینے پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

شبیر قریشی کا کہنا تھا کہ 50سال کا دیرینہ مطالبہ کسی نے اس پر عمل درآمد نہیں کی، ہمارے علاقے کا یہ حق تھا،اس مطالبے کو پورا کرنے پر آپ کا بہت شکریہ۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کوٹ ادو کو تحصیل بنانا آپ کا حق تھا، یہ لوگوں پر ظالم تھا کہ اتنے بڑے ضلع کو تحصیل بنایا ہوا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ آپ کی وجہ سے عثمان بزدار نے اسے شروع کیا اور آج کوٹ ادو کو ضلع کا حق حاصل ہے اس کا پورا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔

Best Car Accident Lawyer