ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ریلیف اقدامات کیلئے 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرانٹ کی منظوری ایشیاء پیسفک ریسپانس فنڈ سے دی گئی ہے؛ رقم سے خوراک، خیمے اور دیگر ریلیف کا سامان خریدا جائے گا۔
اے ڈی بی نے کہا کہ جولائی کے دوران پاکستان میں پیشنگوئی سے 60 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اے ڈی بی نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث 1 ہزار سے زائد اموات اور 1500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔