‘اپوزیشن کو عظمت سعید پر اعتراض ہے تو کیا نواز شریف کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیں’

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عظمت سعید شیخ کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ بنائے جانے پر اعتراض ہے تو کیا نوازشریف کو براڈشیٹ کمیٹی کا سربراہ بنا دیں؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ جسٹس(ر) عظمت سعید شیخ ایماندار اور قابل جج رہےہیں اس پر اپوزیشن کو اعتراض ہو رہا ہے اپوزیشن کونہ پہلےکچھ سمجھانہ اب کچھ سمجھتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 سال میں 14 ہزار کروڑ کی چوری کی گئی، 104ارب شہباز شریف نیب میں جا کر دیتے ہیں اور حکومت میں آنےکےبعدشہبازشریف 104ارب واپس لےلیتےہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم جب این آراوکی بات کرتےہیں توکہتے ہیں ہم این آراو نہیں مانگ رہے، عوام چوری کے خلاف نکلتی ہےکسی کی چوری بچانےکیلئےنہیں، پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو اسمبلیوں سےمستعفی ہو، فضل الرحمان کے اربوں روپےکے اثاثےنکلے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی بات بلاول کی ذاتی رائےہے، کسی طور پرعدم اعتماد کےچکر میں نہیں پڑناچاہئے، ہمارےپاس ابھی کارڈزہیں جو ابھی دکھائےنہیں، ہم نےاسمبلیوں سےاستعفیٰ دیاتوپی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔