’’اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی‘‘

مراد سعید نے کہا کہ دو ممالک نے جے یو آئی کو فنڈنگ کی، کرپشن، کک بیکس کا پیسہ پارٹی فنڈز میں گیا اسی لیے ان کو خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے لیے پارٹی فنڈز کو استعمال کیا گیا، چھ ہفتے گزر گئے، احتجاج بھی کردیا مگر رسیدیں دکھانا پڑیں گی۔

مراد سعید نے کہا کہ سابقہ حکومت نے 41 اداروں کو نجکاری فہرست میں ڈالا تھا، ہمارا جہاز سابقہ حکومت کے دور میں چوری ہوا جو جرمنی سے ملا، گروی رکھنے کی باتیں کرنے والے سن لیں انہوں نے اب رکھا ہی کیا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر عثمان کاکڑ نے صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب آپ ریاست کے صدر ہیں کسی ایک پارٹی کے نہیں، آپ تو ایک پارٹی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کے دو بڑے پراجیکٹ ہیں ایک اپوزیشن کو گالیاں اور دوسرا نیب، صدر نے مہنگائی، اداروں کی نجکاری کا کبھی نوٹس لیا ہے۔