اپوزیشن کا کشمیر الیکشن میںدھاندلی ، تشدد کا الزام ، پولنگ شفاف اور پرامن : چیف الیکشن کمشنر

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابات پرامن اور صاف شفاف انداز میں جاری رہے، کچھ مقامات پر امن عامہ کے اکا دکا واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن انداز میں جاری رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ انتخابات میں ووٹوں کا ٹرن آئوٹ 56فیصد سے زائد رہے گا ، کچھ مقامات پر امن عامہ کے اکا دکا واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن انداز میں جاری رہا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پریذائیڈنگ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ نتائج کا اعلان شیڈول کے مطابق کریں اور پولنگ ایجنٹس کو نتائج کی کاپی فراہم کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل صبح 8بجے شروع ہوا تھا ، جوووٹرز 5بجے تک پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ہوں گے ان کو مقررہ وقت کے بعد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت ہو گی ۔ اس سے پہلے عبدالرشید سہلریا نے کوٹلی ، میرپور اور بھمبر میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کا جائز لیا ۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے اراکین ، فرحت علی میر ، راجہ فاروق نیازاور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا تمام دن انتخابی ضابطوں اور شفافیت کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئیں، قوم کو یہ افسوسناک (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر3)
مناظر یاد رہیں گے ،آج کے دن کی فتح آزاد جموں و کشمیر کے باشعور و باہمت عوام اور مخلص و نظریاتی کارکنوں کے نام کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رزلٹ روک دیئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کا ماحول خراب کیا، کئی پرتشدد واقعات ہوچکے، حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا،الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے،پی ٹی آئی کے جھنڈے لگا کر انتظامیہ کام کر رہی ہے، سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے، آزاد کشمیر کی عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کے ہاتھ سے ووٹ چھین رہے ہیں، کشمیر الیکشن کو متنازعہ کرنے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کشمیر انتخابات میں وزرا نے کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے، آج پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کے حلقہ میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔