آنے والے فیصلے میرٹ پر ہوں گے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آنے والے فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27کلو میٹر پر کنٹینرز لگانے والوں کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے اتنے بدبودار کپڑے ہیں کہ کوئی اتارے گا ہی نہیں، شہبازشریف کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔

‘پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے’

شیخ رشید نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے، تاخیر کی گنجائش نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اجرتی قاتل کہہ رہا ہے ڈرون سے حملے کریں گے، ڈرون سے کسی کو کچھ ہوا توحکومت نہیں کوئی اور ذمہ دار ہوگا۔

’15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے’

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے، انہیں جانا ہے، شہبازشریف تو 90 کے زاویے سے لیٹا ہوا ہے، ڈیل ناکام ہوگی، نوازشریف کو مایوسی ہوگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آنے والے فیصلے میرٹ پر ہوں گے، ذمہ داران میرٹ پر فیصلے کریں گے، نوازشریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہوگی۔

Best Car Accident Lawyer