آزاد کشمیر الیکشن :تیر ٹوٹ گیا ، شیربیٹھ گیا ، بلا چل گیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تحریک انصاف 9 جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوچکے ہیں۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ مرد اور خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے پہنچی، معذور افراد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے۔ جن کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہل کار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے تھے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 9سیٹوں پر کامیابی ، 17 پر برتری حاصل ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی ایک ایک سیٹ جیت گئی ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو بھی شکست کا سامنا تھا۔ مختلف حلقوں میں گنتی کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل اے 1 میرپور 1 ڈڈیال میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اظہر صدیق 14233 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری مسعود خالد 7609 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 2 میرپور 2 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظفر انور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نذیر انقلابی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم مجید مدمقابل ہیں۔ ایل اے 3 میرپور 3 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمد کامیاب قرار پائے، انہوں نے 18703 ووٹ حاصل کیے۔ ن لیگ کے چوہدری سعید 15565 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عمیر اصغر 5731 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 4 میرپور 4 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ارشد حسین ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ریاست تبسم مدمقابل ہیں۔ ایل اے 5 بھمبیر ون میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انور الحق نور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) وقار احمد نور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز اشرف مدمقابل ہیں۔ ایل اے 6 بھمبیر 2 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی شاہ سونی راجہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقصود احمد خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری ادریس مدمقابل ہیں۔ ایل اے 7 بھمبیر 3 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری انوار الحق اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری طارق فاروق مدمقابل ہیں۔ ایل اے 8 کوٹلی ون میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظفر اقبال ملک، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذوالفقار علی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد آفتاب انجم مدمقابل ہیں۔ ایل اے 9 کوٹلی دو میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آصف حنیف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منیر حسین خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید اقبال مدمقابل ہیں۔ ایل اے 10 کوٹلی 3 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک یوسف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زبیر اقبال کیانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یاسین مدمقابل ہیں۔ ایل اے 11 کوٹلی 4 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد اخلاق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ نصیر احمد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار بشیر پہلوان مدمقابل ہیں۔ ایل اے 12 کوٹلی 5 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت فرید، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ ریاست چوہدری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یاسین مدمقابل ہیں۔ ایل اے 13 کوٹلی 6 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نثار انصار ابدالی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز محمد خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ولید انقلابی مدمقابل ہیں۔ ایل اے 14 غربی باغ کے 93 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد 29561 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) لطیف خلیق 13429 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 16 شرقی باغ سے موصولہ 167 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 18 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 2280 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سردار میر اکبر 1939 ووٹ لے کر دوسرے اور ن لیگ کے اعجاز کھٹانہ 289 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ایل 17 باغ حویلی کہوٹہ کے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور 10460 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری عزیر 6685ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے امیدوار 2928 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 18 پونچھ 1 سے موصولہ 44 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبد القیوم نیازی 5 ہزار 7 سو 92 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے چوہدری یاسین گلشن 4 ہزار ایک ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور پیپلز پارٹی کے امجد یوسف 3 ہزار 295 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 34 جموں ون تلمبہ میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ ووٹوں کی کل تعداد 484 تھی جن میں سے 383 کاسٹ ہوئے۔ پی ٹی آئی کے چوہدری ریاض حسین 206 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار 145 ووٹ حاصل کرکے دوسرے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار زاہد اقبال 9 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 35 جموں 2 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مقبول احمد ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اسماعیل گجر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اقبال مجدد مدمقابل ہیں۔ ایل اے 36 جموں 3 سے تحریک انصاف کے امیدوار حافظ حامد رضا 22 ہزار 96 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق 20 ہزار 467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پیپلز پارٹی کے چوہدری شوکت علی 2609 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 37 جموں 4 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکمل سرگلہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدیق چوہدری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مظہر یوسف چوہدری مدمقابل ہیں۔ ایل اے 38 جموں 5 میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ہوگئے۔ ایل اے 39 جموں 6 پشاور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق 22 ووٹ لے کر پہلے جب کہ پی ٹی آئی امیدوار نازیہ ناز 10 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 40 وادی ون سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفار لون 2165 کے ساتھ فتح یاب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے سلیم بٹ 875 ووٹ لے کر دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طاہر علی وانی 442 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 41 وادی 2 میں تحریک انصاف جیت گئی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے 2326 ووٹ لے کر فتح حاصل کی جب کہ مسلم لیگ ن کے اکرام بٹ 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 42 سے پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے شوکت شاہ نے 1205 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 43 وادی 4 میں پی ٹی آئی جیت گئی۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار جاوید بٹ نے 782 ووٹ حاصل کیے۔ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نسیمہ خاتون 720 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حمزہ مجید بزمی 208 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 44 ویلی 5 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2027 ووٹ لے کر فتح یاب ہوگئے۔ مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 1195 ووٹ لے کر دوسرے، پی ٹی آئی کے بشیر خان 601 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 45 وادی 6 پر پی ٹی آئی کے امیدوار خان عبدالماجد خان 3138 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار عبدالناصر خان 2000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران سیاسی کارکنوں میں تصادم کے واقعات بھی رونما ہوئے، کوٹلی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ مظفر آباد، ہٹیاں بالا اور باغ سمیت گوجرانوالہ ، کراچی اور پشاور میں بھی سیاسی گرما گرمی دیکھی گئی۔