آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے موجودہ علاقائی امور پر بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں سے وفد کو آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلباء نے ملاقات اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر تشکرکا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ طلباء کا وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔