پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپنے قیام سے اب تک 1166 درخواستیں نمٹائی ہیں اور 637 درخواست گزاروں کو معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بول نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق چیف انفارمیشن کمشنر محمد اعظم کی سربراہی میں کام کرنے والے انفارمیشن کمیشن کو نومبر 2018 میں قیام سے اب تک 2570 اپیلیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 1166 کو نمٹایا گیا ہے جبکہ 1106 پر کارروائی کی جارہی ہے اور 637 اپیلوں پر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اپیل کنندگان کو مانگی گئی معلومات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ معلومات تک رسائی ایکٹ 2018 کے تحت پاکستان انفارمیشن کمیشن قائم کیا گیا ہے۔