امپورٹڈ حکومت ہر وہ کام کرے گی جس کا پیچھے سے حکم آئے گا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر وہ کام کرے گی جس کا پیچھے سے حکم آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرگودھا میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال پہلے میں اس جہاد میں آیا تھا، ابن خلدون، جن کو ماڈرن ہسٹری کا فادر کہا جاتا ہے، انہوں نے اپنا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قران کا مطالعہ کر کے اس کا نچوڑ یہ نکالا ہے کہ اللہ نے انسان کو زمین میں ایک چیز کیلئے بھیجا ہے کہ میری زمین میں انصاف قائم کرو۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے جب انسان کو سب سے عظیم مخلوق بنائی تو اس نے یہ بھی کہا کہ جب انسان کی پرواز اوپر ہوتی ہے تو وہ فرشتوں سے بھی اوپر چلا جاتا ہے لیکن جب وہ گرتا ہے تو جانوروں سے بھی نیچے گر جاتا ہے، انسانی معاشرے اور جانوروں کے معاشرے میں فرق یہ ہوتا ہے کہ انسان کے معاشرے میں انسانیت ہے، دوسرا فرق یہ ہے کہ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہے، انسانی معاشرے میں کمزور کو تحفظ دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جب اس جدوجہد میں آیا تھا تو صرف انصاف اور انسانیت کیلئے آیا تھا، میں آپ کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ مل کے اس ملک کی حقیقی آزادی میں شرکت کریں۔

Best Car Accident Lawyer