فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے زیادہ تر وزراء نے ملک سے بھاگنے کی تیاری کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعید غنی، رانا ثناءااللہ اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس سنیں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ کتنا خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے زیادہ تر وزراء نے ملک سے بھاگنے کی تیاری کر لی ہے، عوام کے آگے کبھی کوئی ٹھہرا ہو تو بتاؤ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل تک نوازشریف کو لانا تھا اب مریم ہی واپس آنے کو تیار نہیں ہیں