امپورٹڈ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کر سکتی، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے ایٹمی اثاثوں پر جو لفظی گولہ باری کی ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیلامی کی زریعے جو حکومت آئی ہے اس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عشروں میں دنیا نے ایٹمی حادثے دیکھے ہیں، امریکہ میں بھی نیوکلئیر ری ایکٹر کا حادثہ ہوا تھا، ہندوستان میں تو روزہی سنتے ہیں یورینیم چوری ہوگیا ہے جبکہ ہندوستان کا اٹامک پروگرام سب سے زیادہ غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کبھی ایک بھی ایسا حادثہ نہیں ہوا ہے، ہمارے جوہری پروگرام کے تحفظ کی تعریف دنیا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیان جوبائیڈن نے دیا ہے اور مریم نواز تنقید عمران خان پر کر رہی ہے، مریم نواز کا تو بس نہیں چل رہا کہ وہ امریکہ کو کہے کہ میں پاکستان میں آپکی سفیر ہوں جبکہ یہ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن بلاول بھٹو ایک لفظ بھی نہیں سیکھ سکے، جب وزیر خارجہ سے انٹرنشپ کروائیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔

Best Car Accident Lawyer