امپورٹڈ حکمران حقیقی آزادی تحریک سے خوفزدہ ہیں، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران حقیقی آزادی تحریک سے خوفزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نااہل ٹولہ اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کرانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چور لندن میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے جبکہ دوسرے کو ملکی معیشت سونپ دی گئی ہے، جتنی مرضی یہ انتقامی کاروائیاں کرلیں ، یہ تحریک کامیاب ہو کر رہے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکمران حقیقی آزادی تحریک سے خوفزدہ ہیں ، نا اہل ٹولہ اس تحریک کو دبانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر رہا ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر ان کا جینا محال کر دیا ہے، نواز شریف اور ان کے حواریوں کو پاکستانی عوام مزید برداشت نہیں کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہماری نسلوں کو فکری اور ذہنی طور پر آزاد اور خود مختار بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer