الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 تا 26 اگست شدید بارشیں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں 27 اور 28 اگست کو بھی ہونے کا امکان ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان بارشوں کے اثرات انتخابات کے دن بھی پڑیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ نئی تاریخ کا اعلان موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

اجلاس میں ممبران ، سیکریٹری  اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

حیدر آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی

سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے حیدر آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے تھے۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں خراب موسمی صورت حال اور محرم الحرام کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کردیا تھا۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں 24 جولائی کو پولنگ ہونی تھی تاہم انتخابات ملتوی ہونے کے بعد پولنگ  28 اگست 2022 کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Best Car Accident Lawyer