الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی چاہیے۔
خط کے متن کے مطابق تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔