اگر آپ پاکستان کے تین صوبوں میں ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج فوری دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان کی سب سے بڑی الیکشن کوریج دیکھنے کے لیے بول نیوز دیکھیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہوئے۔
بول نیوز نے آج صبح سے تمام قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے اپ ڈیٹ سے اپنے ناظرین کو آگاہ رکھا اور 5 بجے جیسے ہی تمام حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہوا تو یہاں بھی بول نیوز نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلا درست انتخابی نتیجہ ناظرین تک پہنچایا۔
اس کے علاوہ ضمنی انتخابات میں کس حلقے سے کون سا امیدوار سب سے آگے ہے اور کون سا امیدوار پیچھے ہے، بول نیوز لمحہ بہ لمحہ اپنے ناظرین کو اپ ڈیٹ فراہم کرتا رہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ٹیم کے ساتھ بول نیوز نے پاکستان کی سب سے بڑی الیکشن کوریج فراہم کی۔