وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کوئلے کا خزانہ عطا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کا کوئلہ ایک نعمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ذریعے تھر سے کوئلے کو ملک کے دیگر شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے ایک انقلاب آئے گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔