اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا پاکستان کے دورے کا فیصلہ

اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سیلاب سے آنے والی تباہی پر یکجہتی کے لیے 9 ستمبر پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، توقع ہے کہ وہ جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچیں گے۔

سیکرٹری جنرل کے دورے کا اعلان اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ کے دوران کیا۔

پاکستان میں تاریخی سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں مردوں، عورتوں اور بچوں کو المناک صورتحال کا سامنا ہے۔

دورے کے دوران وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، سیکرٹری جنرل بے گھر خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

 وہ اس بات کا بھی مشاہدہ کریں گے کہ ہم کس طرح انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر حکومت کی امدادی کوششوں میں مدد کرنے اور لاکھوں لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل کے دورے سے قدرتی آفت کے اثرات کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

اس دورے سے بین الاقوامی امداد کو مزید متحرک کرنے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کو تقویت ملے گی، ہم سیکرٹری جنرل کے استقبال کے منتظر رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے ہنگامی امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 160 ملین ڈالرامداد کی اپیل کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ نے مشترکہ طور پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فلڈ ریسپانس پلان 2022 کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کے فراخدل لوگوں کومصیبت میں دیکھ کردل ٹوٹ گیا ہے، پاکستانی عوام سیلاب سے متاثرہوئی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یو این 52 لاکھ متاثرہ افراد کو خوراک اور ضروری اشیاء فراہم کرے گا۔

Best Car Accident Lawyer