وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کےدرمیان 2 گھنٹے ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کے معاملے پر نیا بلاک تشکیل دینے کے لیے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ازبک وزرائے خارجہ بھی بعد میں ملاقات میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاک میں پاکستان ازبکستان، تاجکستان، ایران، ترکی شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا تشکیل کیا جانے والا بلاک افغان مسئلے کے حل کی کوششیں کرے گا۔