افغانستان میں طاقت سے حکومت کا نفاذ تنازع کا حل نہیں : عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے طاقت کے ‏ذریعے حکومت کا نفاذ تنازع کےحل کا باعث نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے ملاقات ‏کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورافغان امن عمل کو تیز کرنے ‏کے حوالےسےامورپرگفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نےافغانستان میں امن کیلئےوسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے پر زور دیتے ہوئے ‏افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان کےمثبت کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات اور عدم استحکام میں اضافہ پاکستان کےمفادمیں نہیں ‏ہے ایسی صورتحال میں پاکستان کوسنگین چیلنجزکاسامنا کرنا پڑےگا افغانستان میں پائیدارامن سے ‏علاقائی معاشی رابطوں کو فروغ ملےگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اوربات چیت سےافغانستان میں دیرپاامن اوراستحکام آئےگا، پرامن، ‏مستحکم افغانستان کے لئےپاکستان مستقل حمایت کرےگا ایک محفوظ اورمحفوظ مغربی سرحد ‏پاکستان کے مفادمیں ہےپاکستان امن کی کوششوں میں متعلقہ ممالک کیساتھ بہترین تعلقات چاہتا ‏ہے۔
وزیراعظم