وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں کسی بھی زبردستی کیخلاف ہے ہم کسی بجی نئی جنگ کا حصہ نہیں بن رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی داخلی ناکامی کاملبہ پاکستان پر ڈالنا مناسب نہیں ، پاکستان امن میں معاون ہیں جنگ میں نہیں،پاکستان پر دباو ڈالا جا رہا ہے ،ہم نہیں گھبراتے کیونکہ نیت صاف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔افغانستان کو پاکستان سے کوئی شکوہ ہے تو آئیں میکینزم کے تحت بات کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ افغانستان کے نقصان میں ہمارا نقصان ہے،افغان بھائی سازشوں کو سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکام نے پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا،پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔