اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی  جس میں وزیرِ اعظم نے طلباء سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پاکستان کی ترقی کیلئے اپنے ویژن کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم سے ملکی معیشت، آئی ایم ایف، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے سوالات پوچھے۔

وزیرِ اعظم نے وفد کے کشمیر، پاکستان کے خطے میں پائیدار امن میں کردار اور پاک چین تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔

وفد نے پاکستان حکومت اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں اصلاحات اور اس شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدمات اٹھا رہی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ آئی ٹی شعبے میں جدت اور نوجوان نسل کو آئی ٹی سرسوسز کی تربیت کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز کے حصول میں مدد کیلئے لیپ ٹاپس کی فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کر نے جا رہی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، برطانیہ پاکستان کے مابین تعلیم کے میدان میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، معاونینِ خصوصی احد چیمہ، سید فہد حسین، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہرٹفورڈشائر یونیورسٹی برطانیہ کے وائس چانسلر پروفیسر کوئنٹن میک کیلر کی ملاقات ہوئی جس میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

Best Car Accident Lawyer