اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہمارے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی، عمر چیمہ

عمر سر فراز چیمہ نے کہا ہے کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہمارے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی مفلوج وزیر داخلہ عوام کو دھمکا رہا ہے، کیا اسلام آباد پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟ جب انہوں نے لانگ مارچ کیا تو ہم نے انکے لئے کھانے کا بندوبست کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج نالائقوں، نا اہلوں اور چوروں کا جھتہ اسلام آباد میں قابض ہے، انہوں نے پورا نظام غیر مستحکم کرکے رکھ دیا ہے، جب انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہوگا تو پھر عوام کو تو باہر نکلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد آنا ہوا تو خندقین اور کنٹینرز دیکھ کر حیرانگی ہوئی ہے، کیا آئین شہریوں کو احتجاج کا حق نہیں دیتا؟ یہاں تو روز ٹی وی پر وزیر داخلہ لوگوں کو لاٹھی گولیوں سے دھمکا رہے ہوتے ہیں کہ اسلام آباد نہ آنا۔

 عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چار ماہ میں وفاقی حکومت نے ملک میں غیر مستحکم صورت حال پیدا کر دی ہے، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہمارے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی، فیصل آباد میں دو لاکھ انڈسٹریل ورکرز کے لیے نوکریوں کی جگہ بھی خالی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کی آڑ میں اپنی جماعت کی ناکامی کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں، لوگ تباہ ہوگئے ہیں، ان کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے لیکن آپ اے سی کے کمروں میں بیٹھ کر بیانات دیتے رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ بلاول آپ نوے کی دہائی میں اپنی والدہ کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer