اشیائے خورونوش کی قلت نہیں ہوگی، عطا تارڑ کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ اشیائے خورونوش کی قلت نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کا حکم تھا کہ تونسہ میں کھانے پینے کی چیزوں میں کمی نہیں ہونی چاہیے، اربوں روپیہ جو تونسہ کے لیے لاہور سے آیا وہ کہیں لگا نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یہ کہتے رہے کہ میرا تعلق تونسہ سے ہے، جہاں بجلی نہیں، وہ کہتے تھے اس لیے وزیر اعلیٰ آیا ہوں یہاں ترقی ہوگی۔

‘تعمیر ترقی کا ہمارا سفر جاری رہے گا’

عطا تارڑ نے کہا کہ تعمیر ترقی کا ہمارا سفر جاری رہے گا، جو مناظر یہاں دیکھے ان کے دکھ درد کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، دریافت کیا، اللہ کا شکر ہے کہ یہاں کوئی بیماری نہیں پھیلی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہاں ادویات کی ضرورت نہیں، اشیائے خورونوش فراہم کرینگے، مکانات کی تعمیر پر وفاقی حکومت لائحہ عمل دے گی، بعد میں وہ مرحلہ آئے گا۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں، کیا یہی اچھا ہو کہ اس وقت سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھا جائے۔

متاثرین کی بحالی کے واسطے مدد کرنے آگے آئیں، مریم نواز کی قوم سے اپیل

ایک ہفتے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران تونسہ شریف پہنچ گئی تھیں، انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی مسائل سنے اور امداد اور بحالی میں مدد کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے قوم سے اپیل کی تھی کہ متاثرین کی بحالی کے واسطے یکجا ہوکر مدد کرنے آگے آئیں۔

مریم نواز شریف نے تونسہ شریف میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، امداد اور بحالی میں مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر تونسہ کے علاقے ناڑی پہنچنے پر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملیں تو لوگوں میں گھل مل گئیں، بزرگ خواتین سے مصافحہ کیا اور گلے لگایا۔

انہوں نے دورے کے دوران سیاست بالائے طاق رکھ کر عوامی خدمت پر زور دیا اور قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں، لڑائی جھگڑے رکھ کر ہمیں آگے آنا چاہئے، ہماری حکومت ہو یا مخالفین کی سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے، جب تک سیلاب زدگان گھروں کو واپس نہیں جائیں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1290 ہوگئی

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1290 تک پہنچ گئی جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں رپورٹ ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 11 افراد زخمی ہوئے، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1290 تک پہنچ گئی جبکہ ابتک 12588 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی تعداد

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 492، کے پی 286، بلوچستان میں 259 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 188 افراد، آزاد کشمیر 42 اور گلگلت بلتستان میں 22 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

زخمیوں کی تعداد

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 12588 ريکارڈ کى گئى جبکہ سندھ میں 8321، پنجاب میں 3737، خيبرپختونخوا میں 340 افراد زخمی ہوئے، بلوچستان میں 164 اور آزاد کشمير میں 21 زخمى رپورٹ ہوئے۔

Best Car Accident Lawyer