اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 300 ملین ڈالر کی کمی آئی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 300 ملین ڈالر کی کمی آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ہم آدھے سے زیادہ ذخائر کھو چکے ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک کے وقت موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحران بدستور گہرا ہوتا جا رہا ہے کیونکہ حکومت اپنے بدعنوانی کے مقدمات کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔

Best Car Accident Lawyer