اس ملک کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہو گا، جمشید چیمہ

جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اس ملک کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جمشید چیمہ نے یوم تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت ہے، قوم کا فیصلہ عوام کریں گے جبکہ اس ملک کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ جس دن ہمارا ایک سینیٹر ہارا تو سب نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان چھ ماہ میں دو بار ضمنی الیکشن میں شہباز شریف کو شکست ہوئی ہے، انکو عوام نے ریجیکٹ کر دیا ہے یہاں سے نکل جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو نکالنے کیلیے لانگ مارچ کر رہے ہیں، اللہ کی راہ میں لانگ مارچ میں شرکت کیلئے نکلو۔

Best Car Accident Lawyer