اس امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن اس قوم پر بھاری ثابت ہو رہا ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن اس قوم پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید ہو، موڈیز نے مزید ہماری خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے Caa1 کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جون 2022 میں موڈیز نے ہمارے آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں موڈیز نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کو کریڈٹ منفی کے طور پر دیکھا تھا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ مارچ 2022 میں موڈیز نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو جائے گی۔ یہ ایک منفی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے شدید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن اس قوم پر بھاری ثابت ہو رہا ہے، عالمی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے Caa1 کر دیا ہے یعنی مزید پستی کا شکار !ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل جون 2022 میں موڈیز نے ہمارے آؤٹ لک جو عمران خان مستحکم چھوڑ کر گئے تھے اسے “منفی” کر دیا تھا ۔

Best Car Accident Lawyer