اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم  کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے عالم اسلام کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دی اور مسلمانوں کو پاکستان کی سالمیت، سیلابی صورتحال کی تباہ کاریوں کے نقصانات کے خاتمے کیلئے دعا کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اور دیگر اداروں نے دہشت گردی کے خلاف سخت محنت کی ہے، پولیس نے دہشت گرد گرفتار بھی کیے ہیں اور مقابلوں میں ہلاک بھی کئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کر رہی ہے جبکہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر کرائم کی صورتحال مانیٹر کرتا ہوں۔

Best Car Accident Lawyer