اسد عمر نے کہا ہے کہ پولیس موبائل کچھ دیر پہلے میرے گھر پر آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر آئی اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں۔
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب کیا ارادہ ہے ان کا؟
کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر ائ اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں. دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 19, 2022
دوسری جانب اسد عمر نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں مہنگائی کی بلند ترین سطح جون 2008 میں پیپلز پارٹی حکومت میں 26 فیصد تھی،اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ کی تازہ ترین مہنگائی کی شرح 42 فیصد ہے، اس تاریخی بلند مہنگائی پر کوئی ٹی وی ٹاک شو ہوگا؟