ازبکستان کی جانب سے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا آغاز

ازبکستان کی جانب سے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اازبکستان سے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کا پہلا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گی۔

ازبکستان سے آنے والے سیلاب متاثرین کا سامان وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وصول کیا۔

ازبکستان کی طرف سے امدادی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔

دوسری جانب ترکیہ کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد جاری  ہے  جس کے تحت مزید 2 طیارے امدادی سامان لیکر ترکیہ سے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے  ہیں۔

 

اسلام آباد ایرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ترکیہ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور امدادی سامان وصول کیا۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے وزرات خارجہ اور اے ایس ایف حکام ایرپورٹ پر موجود تھے ۔

یاد ہے کہ ترکیہ سے مجموعی طور پر 11 طیاروں کے زریعے اب تک 120 ٹن سے زائد امدادی سامان سیلاب متاثرین کے لیے لایا گیا ہے جبکہ 9 طیاروں کے زریعے کراچی ایرپورٹ اور 2 طیاروں نے اسلام آباد ایرپورٹ پر سیلاب متاثرین کے لیے سامان پہنچایا ہے۔

اسکے علاوہ متحدہ عرب امارات سے نویں امدادی پرواز نور خان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ گئی ہے۔

 

امدادی پرواز میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی سامان اور خیمے شامل ہیں ۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پرواز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم فضائی پل کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی فراخ دل اور دل سے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

Best Car Accident Lawyer