آگے بڑھنے کا واحد راستہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں، حسان خاور

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ واپس آتے ہوئے اسحاق ڈار ملک کیلئے تحائف لے کر آئے ہیں جیسے موڈیز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضوں کی درجہ بندی کو گھٹا دیا ہے جو کہ تاریک اقتصادی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو خطرے میں ڈال کر ڈار آگ سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں جو سیاسی یقین اور معاشی استحکام کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے گرا کر سی مقرر کر دی ہے۔

Best Car Accident Lawyer