آزاد قوم نے آزادی کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا ہے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ آزاد قوم نے آزادی کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد قوم نے آزادی کے حق میں بڑا فیصلہ دے کر غلام اور مسلط حکمرانوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کریں اور نئے انتخابات کا اعلان کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ 12 جماعتوں نے متحد ہو کے ہر جگہ ایک امیدوار کھڑا کیا لیکن پھر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر پائے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ کل ووٹوں میں پی ٹی آئی کو پڑنے والے ووٹ کی شرح تقریباً دگنی ہوگئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer