آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے نوشہرو فیروز میں متاثرہ لوگوں کو طبی اور انتظامی دیکھ بھال فراہم کرنے والے سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔
اس دوران سی او اے ایس نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان آرمی لوگوں کی بحالی تک ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے خدمت جاری رکھے گی۔
بعد ازاں، آرمی چیف کو سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کی فضائی نگرانی کے لیے روانہ کیا گیا۔