آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات، سیلاب کی تباہ کاریوں اوربحالی کے امور پرتبادلہ


آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں،امدادی کوششوں اوربحالی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شیخ سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور آرمی ریلیف فنڈ میں25لاکھ ڈالر کا عطیہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ شیخ سلطان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ یواے ای اوراسکی قیادت مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا بروقت تعاون پرشیخ سلطان سے اظہار تشکر کیا گیا  جبکہ ملاقات میں اقتصادی ترقی سے متعلقہ امور بھی زیرغورآئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شیخ سلطان نے مستقبل میں اپنے ادارے کی سرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا اور فلڈ ریلیف کوششوں کیلئے مزید عطیہ کنندگان کولانےکی بھی پیشکش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شیخ سلطان نے دورےکے انتظامات کرنے پرفخرعالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Best Car Accident Lawyer