آرمی چیف آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے جس کا جائزہ لینے کے لئے آرمی چیف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے سوات پہنچ گئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو کالام/کمراٹ  اور ملحقہ علاقوں سے محصور شہریوں کے انخلا اور ریلیف آپریشن سے آگاہ کیاجائے گا۔

پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن:

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کر چکے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 23.753 ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33025 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے عطیات کی وصولی کیلئے 217 پوائنٹس قائم کیے ہیں جبکہ فوج کے مراکز میں 122.87 ٹن آٹا، دالیں، چینی و دیگر اشیاء اکٹھی کی گئیں اور 5.9 ٹن خیمے، لحاف، کپڑے اور دیگر سامان اکٹھا کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 0.15 ٹن مختلف نوعیت کی ادویات اب تک جمع کرلی گئیں ہیں جبکہ کپڑے، سولر لائٹس، اسلیپنگ بیگ اور دیگر ضروری سامان بھی اکٹھا کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی سیلاب ریلیف امداد:

ترکی سے 7 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 3 فوجی طیارے نورخان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔

اسکے علاوہ چین سے 2 طیارے 3000 خیمے لے کر آج کراچی پہنچیں گے جبکہ جاپان سے ترپالیں اور پناہ گاہیں آج کراچی پہنچیں گی۔

کینیڈا نے 5 ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ، برطانیہ نے 1.5 ملین پاوٴنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے اور آذربائیجان نے 2 ملین امریکی ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

ان طیاروں کے ذریعے خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء لائی گئی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer