وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن برکتوں اور سعادت والا ہے۔
سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت برکتوں اور سعادت والا ہے، اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺکو لوگوں کی فلاح کیلئے بھیجا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانیت غلامی کی زنجیر میں جکڑی ہوئی تھی اور بچیوں کو زندہ درگور کرنے کے قابل نفرت رواج قائم تھے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺصادق اور امین ہیں، اس کیلئے کسی گواہی کی ضرورت نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست سیاسی اور مذ ہبی آزادی کی بہترین مثال تھی جبکہ مذہبی آزادی میں یہ بھی شامل تھا کہ غیر مسلم کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کیا ہم جواب دینے اور حقیقت کا سامنے کرنے کی جرات رکھتے ہیں، آخر کب تک ہم روایتی تقرریں کرتے اور سنتے رہیں گے۔