آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک امریکا آئی ٹی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان میں آئی ٹی کے مواقعوں سے آگاہ کیا ۔

اجلاس کے دوران  وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی خوش آئند ہے،امریکی آئی ٹی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے سی ای او ہانی سالم سونبول سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور کارپوریشن کی پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔

انہوں نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں پاکستانی نژاد امریکی ٹیک انٹرپرینیورز سے عملی طور پر ملاقات کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں آئی ٹی سیکٹر کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تارکین وطن کی گہری دلچسپی کو بھی سراہا۔

Best Car Accident Lawyer