وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ الحمدللہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے تحت پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر قرض ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مشکل فیصلے لئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے ہی پاکستان دیوالیہ ہونے سے محفوظ ہوا۔
Alhamdolillah the IMF Board has approved the revival of our EFF program. We should now be getting the 7th & 8th tranche of $1.17 billion. I want to thank the Prime Minister @CMShehbaz for taking so many tough decisions and saving Pakistan from default. I congratulate the nation.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 29, 2022
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔