سراج الحق نےکہا ہے کہ یہ وقت سیاسی لڑائیوں کا نہیں بلکہ متاثرہ افراد کا بوجھ اٹھانے کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں کی امداد و بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، آخری فرد کی گھر واپسی تک امداد و بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مخیر و خوشحال افراد سے اپیل ہے وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بے بسی اور حکمرانوں کی بدانتظامی کے دلخراش مناظر قوم دیکھ رہی۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ، عورتیں اور شیرخوار بچے کھلے آسمان کے نیچے پڑے ہیں، بیماریاں پھیل رہی ہے جبکہ لوگوں کے پاس خوراک تک دستیاب نہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ دیہاڑی دار لوگ مسلسل بارشوں کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ہے، قوم سات دہائیوں سے حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے آزمائشوں میں ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاسی لڑائیوں کا نہیں بلکہ متاثرہ افراد کا بوجھ اٹھانے کا ہے، سیاسی قیادت اوروفاقی اور صوبائی حکومتیں مفادات کی جنگ پر سیز فائر کریں۔