یہ مہنگائی کم کرنے یا معیشت ٹھیک کرنے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے تھے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے یا معیشت ٹھیک کرنے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور ریجن کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واز اور زرداری دونوں خاندانوں کو میں اچھی طرح جانتا ہوں، ان خاندانوں پر ڈاکومینٹری بنی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی لیکن میری صرف ان سے ایک لڑائی تھی اور وہ کرپشن کی تھی کیونکہ کرپشن کا مطلب ہوتا ہے ملک کا پیسہ چوری کرنا، یہ ملک کا پیسہ جب چوری کرتے ہیں ملک کو تباہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 30 سال سے اس ملک کا پیسہ چوری کر رہے ہیں، یہ لندن میں 25 سال سے اپنے فلیٹیس میں رہ رہے ہیں اور وہ فلیٹیسن لندن کی مہنگی ترین جگہ پر ہیں وہاں تو برطانیہ کے وزیراعظم کا فلیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پر ان کے دور کے کیسز بنے ہوئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے لیے 20 25 کروڑ روپے ہمارے بندوں کو ہماری گورنمنٹ گرانے کے لیے دیے اور ہماری حکومت مہنگائی کا کہہ کر گرائی گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے اور نہ ہی معیشت ٹھیک کرنے آئے تھے بلکہ یہ اپنے کیسز خمتم کرنے آئے تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا قرضہ 4 گنا بڑھ چکا ہے اور  ہم نے اپنے دور حکومت میں ٹیکس سے جو پیسہ اکٹھا کیا اس کا آدھا ان کے قرضوں میں چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں 60 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب تھا، 6 ہزار ارب سے قرضہ چڑھ کر 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا اور 60 سال میں ملک نے جتنا قرضہ لیا 10 سال میں انہوں نے 4 گنا بڑھا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم آئے 2018 میں تو جتنا پیسہ ٹیکس سے اکٹھا کیا آدھا پیسہ ان کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطوں میں چلا گیا تو ہم کیسے لوگوں کی خدمت کرتے؟ سڑکیں بناتے؟ اسکول بناتے؟

عمران خان نے کہا کہ میں لوگوں نے چوروں کےخلاف 2018 میں ووٹ دیے اور ہم جیت گئے جبکہ نوازشریف ان کے بیٹے اور اسحاق ڈار باہر بھاگ گئے اور یہ ڈر کر باہر بھاگے کیوں کہ ان پر ان کے دور کے چوری کے کیسز بنے ہوئے تھے۔

Best Car Accident Lawyer