یہ الیکشن نہیں بلکہ ملک کا ریفرنڈم ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ ملک کا ریفرنڈم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں ہونے والے پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میری حکومت ہٹائی گئی تو میں دوسرہ جلسہ کرنے کراچی ہی آیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی تحریکیں ہمیشہ کراچی سے شروع ہوئی ہیں کیونکہ کراچی کے لوگ شعور رکھنے والے لوگ ہیں، مزار قائد پر جس طرح کراچی کے عوام نکلی، میری حوصلہ افزائی کی، میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملیر اور کورنگی میں دو ضمنی انتخاب ہوئے، یہ الیکشن نہیں ملک کا ریفرنڈم ہو رہا ہے، ایک ملک جو اللہ نے ہمیں پاکستان تحفہ دیا تھا، وہ آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں مجھ سے بہتر کھلاڑی تھے، سیاست میں ایسے لوگ تھے جن کے خاندان سیاست میں تھے، میں ایک آزاد انسان ہوں میں نے کسی کی غلامی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ لا آلا اللہ پر یقین انسان کو آزاد کرتا ہے، صرف آزاد انسان کی پرواز اوپر ہوتی ہے، غلام وہ بن سکتے ہیں جو اس وقت ملک کا کرائم منسٹر ہے۔

Best Car Accident Lawyer