یورو کپ فائنل: انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں نسلی تعصب کا سامنا

اٹلی کے خلاف یورو کپ کے فائنل میں پینالٹی ضائع کرنے پر تین انگلش فٹبالرز کو نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے فائنل میں پینالٹی ضائع کرنے پر تین انگلش فٹبالر مارکوس ریشفورڈ، سینچو اور بوکایو ساکا پر سوشل میڈیا پر نسلی منافرت سے متعلق جملے کسے گئے۔

فٹبال ایسوسی ایشن نے تین کھلاڑیوں پر نسلی تعصب کے جملے کسے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہیروز کی طرح سراہنا چاہیے نہ کے انہیں سوشل میڈیا پر نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جائے۔ اس کے ذمہ داران کو اپنے کیے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔‘

دوسری جانب میٹروپولیٹن پولیس نے فٹبالر سے بدسلوکی کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹلی انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کریوروکپ کا فاتح بن گیا تھا، یوروکپ فائنل کے سنسنی خیز فائنل میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا، جو اٹلی نے دو کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا۔