ہم نے وزیرآباد کارڈیالوجی کی بلڈنگ مکمل کر لی ہے، پرویز الہی


چوہدری پرویزالہیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم نے وزیرآباد کارڈیالوجی کی بلڈنگ مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے وزیرآباد کارڈیالوجی کی بلڈنگ مکمل کر دی ہے، بے شمار اسپتال ہمارے دور میں مکمل کر دیے گئے تھے لیکن ان کو سابق حکومت نے آپریشنل نہیں گیا۔

پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے سابق حکومت کے دور کے منصوبے فوری طور پر مکمل کروائے ہیں، پی کے ایل ائی میں تین سو لیور اور ساڑھے تین سو کڈنی کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں، اب یہاں پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر ہماری ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے، وزیرآباد کارڈیالوجی کو تین سو بیڈ کا کر رہے ہیں، میانوالی اور گوجرانولہ میں بھی نئے اسپتال شروع کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ نئے شروع ہونے والے اسپتالوں کو تین سے چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں ہیلتھ سیکٹر بالکل بیٹھ گیا تھا، اس ادارے کو ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ بنائیں گے، پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں ہے، 186 کی تعداد اپوزیشن نے پوری کرنا ہو گی، انہوں نے 186 کی تعداد پوری کرنے کی کوشش میں ان کے ممبر آدھے رہ جائیں گے۔

پرویز الہی نے کہا کہ رانا ٹناء اللہ پنجاب میں داخل ہو کر تو دکھائیں، ان پر جب سانحہ ماڈل ٹاون آئے گا تو اسے بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Best Car Accident Lawyer