مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کسی صورت مذاکرات نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان بیرونی طاقتوں سے پیسے لے کر آگے آیا ہے، میں اسے ٹرپل ایف کہتی ہوں یعنی فارن فنڈڈ فتنہ۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم اس کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے بلکہ اسے قانون کے حوالے کریں گے اور عبرت کا نشان بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف 22 کروڑ آبادی والے ملک کو تباہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے تاکہ اس ملک میں انتشار پھیلے، عمران خان کی سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ ان کا دوہرا چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا قصور نہیں ہے کیونکہ اُنہیں عمران خان نے گمراہ کیا ہوا ہے ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اُن سے اپنے اس گھناؤنے عمل کی معافی مانگے۔