پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی کال پر پورے ملک میں نکلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کے ہمراہ انصاف ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کیا اور عدالت میں پیش ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا عمران ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوا، کراچی میں تمام کارکنان کو فوری انصاف ہائوس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو وارننگ دیتا ہوں اگر ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی آپ کو نہیں چھوڑیں گے، ہم عمران خان کی کال پر پورے ملک میں نکلیں گے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم عمران خان کی کال پر ملک بھر کی سڑکوں کو بند کر دیں گے، بنی گالہ ہمارا گھر ہے وہاں گھسنے کی کوشش کی تو ہم آپ کے گھروں میں گھسینگے۔