ہمارے ووٹرز کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کیا گیا، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے ملیر میں یوسی وارڈز کی سطح پر جاری این اے 237 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں این اے 237 کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں، ووٹرز لسٹ، پولنگ ایجنٹس سمیت دیگر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سلمان مراد نے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

یوسف مرتضٰی بلوچ نے کہا کہ اس بار ہم ایسا کوئی موقع کسی کو فراہم نہیں ہونے دیں گے کہ وہ ہمارے ووٹرز کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کرسکے۔

سعید غنی نے کہا کہ این اے 237 کے 2018 کے انتخابات میں ایک سازش کے تحت ہمیں ہرایا گیا تھا۔

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے مزید کہا کہ ہمارے ووٹرز کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن  انشاء اللہ اس بار ہم اس چوری کو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور اپنی یہ نشست ہر صورت ہم حاصل کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer