امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری ساری توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چنٹ منٹوں کا سفر کراچی کے رہائشی گھنٹوں میں طے کر رہے ہیں، شہر کی ہر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں گٹر کا پانی ابل رہا ہے، کوئی آواز نہیں اٹھا رہا،اربوں روپے کا بجٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے یہ سب ملکر بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ضمنی انتخاب پر کسی کو اعتراض نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے، کراچی کا حق ہے کہ اسے اس کا حق ملے۔
انہوں نے کہا کہ پانی، سیوریج کے مسائل حل، بہترین ٹرانسپورٹ کراچی کا حق ہے، کراچی کے حق کی تحریک کا آج اہم مرحلہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آج شام 4 بجے یونیورسٹی روڈ پر عوام کا سمندر ہوگا، جماعت اسلامی اس وقت شہر کی نمائندہ جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اب جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور یہ خوف زدہ ہو کر بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنے حق کے لیے نکلیں۔