ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کیلئے تیار نہیں تھے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کیلئے تیار نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آڈیوز کے بعد ویڈیوز بھی بنائی جارہی ہیں، کچھ بھی کرلو،آپ انقلاب کوروک نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپ ٹیکنالوجی کے ذریعےگندی گندی فیک ویڈیوز بنائی جارہی ہیں، عدالت جارہا ہوں، وزیراعظم ہاؤس سےآڈیو کیسے لیک ہوئی؟

چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی پر بات کرنے والا تھا کہ ڈیزل کی قیمت اوپر چلی گئی، بجلی کی قیمت دگنی سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ننکانہ میں کوئی یونیورسٹی نہیں ہے، ہم نے ایک تعلیمی نظام بنانے کی کوشش کی جبکہ میں چاہتا ہوں کہ جتنی بھی یونیورسٹیز ہوں ان میں ٹیکنالوجی پڑھائی جائے، نمل سے نکلنے والے بچوں کو نوکریاں مل جاتی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائفر پر ایسےججز پر مشتمل کمیشن بنےگا جن کی کریڈبلیٹی ہو، اس حکومت کا شکریہ کہ سائفر کو اٹھا دیا، میری پوری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ ان ممالک کا ویزا لینے کے لیےمررہے ہوتے ہیں، باہر سے فیصلہ ہوا کہ عمران خان کو ہٹانا ہے جبکہ عدل وانصاف کا مطلب قانون کے سامنے سب برابر ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ کئی ملک خوشحال ہیں؟

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جتنا امیر ملک ہے وہاں اتنا زیادہ انصاف ہے، وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور اور مظلوم کے لیے الگ قانون ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف پیسہ چوری کرکے باہر لے گیا، نوازشریف نے لندن کے مہنگے علاقے میں محلات لے لیے جبکہ یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ فلیٹ ہمارے نہیں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے ہمارا کسان پریشان ہے جبکہ پاکستان کا پیسہ چوری کرکے یہ لندن کے محلات میں رہ رہے ہیں اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ 4 محلات ان کے اپنے ہیں لیکن مریم کہتی ہیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن پاناما پیپرز میں انکشاف ہوا کہ 4محلات کی مالکن مریم نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان چوروں کو این آراو نہیں دینا چاہتے تھے جبکہ ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کیلئے تیار نہیں تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوا عمران خان کو ہٹانا ہے اور انکی نوکری کرنے والوں کو لانا ہے، نواز شریف اور مریم نواز نے کہا کہ ہم بے قصور ہیں لیکن کمیشن پھر بھی آپ نہیں بنائیں گے کیونکہ آپ خود اس کا حصہ تھے۔

Best Car Accident Lawyer